ہنگو میں جمعیت کا ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہنگو میں جمعیت کا ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہنگو (بیورورپورٹ ) امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے خلا ف ہنگو میں جمعیت علماء اسلام ہنگو کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ اڈہ مسجد سے نکالا گیا جلوس کی شرکاء نے امریکا کے خلا ف نعرہ بازی کرتے ہوئے مین چوک پر پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کی جلسے سے جمیعت علماء اسلام کے رہنماؤوں مولانا حسین جلالی ،مولانا رحمت اللہ زار ،مولانا جلیل ،مولانا تحسین اللہ اور ضیاء السلام نے خطاب کرتے ہوئے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دُنیا کے مسلمان بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور نہیں کرنے دیں گے اُنہوں نے کہا کہ امریکی فیصلے کے خلا ف اقوام متحدہ میں 128ووٹ دیکر امریکا کو عبرت ناک شکست دیدی ہے جو کہ دُنیا مسلمانوں کی عظیم فتح ہے اُنہوں نے وا ضح کیا کہ امریکا مسلمانوں کے خلا فاپنے ارادوں سے بعض رہے ورنہ اسی طرح شکست کھائیں گے اس موقع پر مین روڈ پر کچھ دیر کے لیئے ٹریفک معطل رہی اور ایس ایچ او شاہ دوران کی قیادت میں ایک پولیس دستے نے سیکورٹی کے فرائض انجام دیئے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول