بلدیاتی انخابات میں جماعت کے کارکنوں کی کامیابی اعتماد کا مظہر ہے :مظفر سید ایڈووکیٹ

بلدیاتی انخابات میں جماعت کے کارکنوں کی کامیابی اعتماد کا مظہر ہے :مظفر سید ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امید واورں کی بھر پور کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کر دیاکہ وہ ایک اسلامی اور فلاحی پاکستان کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کیساتھ جدوجہدمیں شریک ہے انہوں نے کہا کہ دیر کے عوام نے جماعت اسلامی کیساتھ ضمنی انتخابت میں اپنی محبت کا اظہار اپنے قیمتی ووت کے ذریعے ثابت کر دیا ۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں دیر لوئیر اور دیر اپر میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کی بھر پور فتح پر جمعہ کے روز صوبائی وزیر نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دیر کے عوام نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ وہ جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں اور آزمائش کی ہر گھڑی میں جماعت اسلامی ہی کا ساتھ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل شاہی خیل تالاش میں جماعت اسلامی کے امید وار گل حکیم خان اور تحصیل کونسل ثمر باغ میں عزیز الرحمان سمیت جنرل اور دیگر سیٹوں پر جماعت ہی کے فتح یاب امیدواروں کی جیت نے اگلے انتخابات میں علاقے سے جماعت اسلامی کی واضح جیت کا پیغام آج سے ہی دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیر پائیں و بالا پہلے بھی جماعت اسلامی کے تھے اور آئندہ بھی انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی علاقے سے کامیاب ہوگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...