بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 26 دسمبر کوطلب کرلیا

بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 26 دسمبر کوطلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )سابق وزیر اعظم بے نظیربھٹو کی برسی سے قبل پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس 26 دسمبر کو نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں ہوگا، اجلاس میں پارٹی منشور کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔دوسری جانب گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی10ویں برسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس 26 دسمبر کو طلب کیاہے، اجلاس میں پارٹی منشورسمیت اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ بے نظیر بھٹوکی 10ویں برسی کے موقع پر مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی، شہید بی بی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری خطاب کریں گے۔گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی 10 ویں برسی میں شرکت کیلئے 26 دسمبر کو کارکنوں کے قافلے پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔27 دسمبر کی صبح 10بجے قرآن خوانی کے بعد 2 بجے مشاعرے سے جلسے کا آغاز ہوگا، مرکزی جلسہ 4بجے شروع ہوگا، جس سے چاروں صوبوں کے پارٹی صدور ودیگر رہنماؤں کے علاوہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے۔