وزیراعلیٰ سندھ سے اٹلی کے سبکدوش قونصل جنرل کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے اٹلی کے سبکدوش قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ جمعہ کی صبح سویرے دو روزہ عراقی دورہ مکمل کرکے واپس کراچی پہنچ گئے۔وزیراعلی نے آتے ہی اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کردیا،جس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اٹلی کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل ڈاکٹر گیان لوسا رباگوٹی نے وزیراعلی ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور پاک اٹلی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت بھی شریک تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...