تیمرگرہ ،130 مشران وعمائدین کی اے این پی میں شمولیت

تیمرگرہ ،130 مشران وعمائدین کی اے این پی میں شمولیت

تیمرگرہ ( بیو ر ورپور ٹ ) شیکولی تیمرگرہ کے 130مقامی مشران و عمایدین خاندانوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ،اس حوالے سے شمولیتی تقریب کا ز یر صدارت ملک عاقل نواز خان انعقاد کیا گیا ،جس میں مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،اس موقع پر ملک فرمان اللہ ،ملک شر افگن ،ملک شاہ خسر و ،حاجی امیر محمد ،حاجی محمد منیر خان اور گل طاہر شاہ سمیت 130افراد نے اپنے خاندانوں سمیت پی پی پی اور جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی ،منعقد ہ تقریب کے سے اپنے خطاب میں مہما ن خصوصی حلقہ پی کے 94دیرلویر سے اے این پی کے نامز د اُ میدوارا نجنےئرمختیار خان ،نثا ر خان ودیگر نے کہا کہ گزشتہ روز ضمنی بلدیا تی انتخابات میں جماعت اسلامی نے تالاش اور ثمر باغ میں صو بائی حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے پانی کی طر ح بہا یا ،جو کہ کھلی د ھاند لی کے متراد ف ہے ، مختیار خا ن نے کہا کہ عوام کو تبد یلی اور اسلام کے نا م پر مزید د ھو کے میں نہیں رکھا جا سکتا ، دیر لوئیر میں رابطہ سڑکوں ،پلوں کی تعمیر ،بجلی منصوبے ،باچا خان او پی ڈی اور عبدالو لی خان یونیور سٹی کا قیام ،صوبا ئی خود مختاری کا حصول اے این پی کے کار نامے ہے ،اے این پی کے مرکزی تر جمان زاہد خان کی کو ششوں سے دیر لویر کے مختلف علاقوں کو ساڑ ھے چھ ار ب ر وپے کی لاگت سے قد ر تی گیس فراہمی منصو بے پر تیزی سے جاری ہے جس سے ترقی و خوشحالی کا نیا دور شر و ع ہو گا ،اس موقع پر انہوں نے نئے شامل ہو نے کوپارٹی ٹو پیاں پہنا کر خوش آمد ید کیا جبکہ شیکولی گاوں کو قد ر تی گیس فراہمی سمیت تین ٹرانسفامرز ،بجلی کھمبے فراہمی کے اعلانات کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...