نئے جوڈیشل کمپلیکس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو سہولیات فراہم کی گئی :ڈسٹرکٹ جج

نئے جوڈیشل کمپلیکس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو سہولیات فراہم کی گئی :ڈسٹرکٹ جج

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ سیشن جج منیرہ عباسی نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے معاشرتی مسائل کی وجہ سے مقدمات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے جو ڈیشل افسران اور عدالتی عملہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جوڈیشل افسران اور عدالتی عملہ جانفشانی اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تو دونوں جہانوں میں سرخرو ہو نگے ۔ نئے جوڈیشل کمپلکس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو یکساں سہولیات فراہم کی گئی ہے ۔ وہ جوڈیشل کمپلکس میں انسنٹیواینڈ ریوآرڈپالیسی کے تحت جوڈیشل افسران اور عدالتی عملہ میں تقسیم انعامات کے حوالے سے منعقدہ پر ایک وقار تقریب سے خطاب کر رہی تھی ۔ تقریب میں ضلع بھر کے تمام جوڈیشل افسران اور عدالتی عملہ نے شرکت کی ۔ تقریب میں جوڈیشری سے تعلق رکھنے والے ریٹارئرڈ ملازمین نے بھی حصوصی طور پر شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج منیرہ عباسی نے جوڈیشل افسران اور دیگر ملازمین میں کار کر دگی کی بنیاد پر انعامات تقسیم کئے ۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ سیشن جج منیرہ عباسی نے کہا کہ چارسدہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ جوڈیشل کمپلکس کی بروقت تعمیر نہایت خوش آئند بات ہے ۔ نئے جو ڈیشل کمپلکس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو یکساں سہولیات فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں چارسدہ کے جوڈیشل کمپلکس پر تعمیراتی کا م کا آغاز کیا گیا اور اللہ کے فضل و کرم اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سمیت تمام جوڈیشل افسران کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے اس کی بروقت تعمیر ممکن ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ معاشرتی مسائل کی وجہ سے آئے روز مقدمات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے جج صاحبان اور عدالتی عملے کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل افسران اور عدالتی عملہ جانفشانی اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تو مقدمات کی جلد ڈسپوزل کے ساتھ ساتھ سائلین کو بروقت انصاف بھی ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ انصاف پر مبنی فیصلوں سے ایک طرف جوڈیشری کی عزت و تکریم میں اضافہ ہو گا جبکہ دوسری طرف جوڈیشل افسران اور عملہ دونوں جہانوں میں بھی سر خرو ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...