مردان ،اراضی کے انتقال میں ٹال مٹول پر سائلین رل گئے

مردان ،اراضی کے انتقال میں ٹال مٹول پر سائلین رل گئے

مردان ( بیورورپورٹ)اراضی کے انتقال میں ٹال مٹول پر سائلین نے محکمہ مال کے اہلکاروں پر تشدد کا نشانہ بنادیا ہاتھاپائی سے دفترمیدان کارزار بن گیا سرکاری اہلکاروں نے سائلین کے پیچھے تالے لگاکر انہیں پولیس کے حوالہ کردیا پولیس کے مطابق روزی خان اور آیازنامی دوافرادشمسی روڈ پر واقع تحصیل دفتر میں اراضی انتقال کے لئے آئے تھے جہاں محکمہ مال کے اہلکاروں نے کام کرنے میں دیر لگادی جس پر سائلین سیخ پا ہوگئے اورانہوں نے تحصیلدار کے ریڈر ظہور احمد کو تشدد کا نشانہ بنایاہاتھائی سے دفتر میدان کارزار بن گیا اس دوران پولیس کو اطلاع ملی تو موقع پر پہنچ کر دونوں سائلین کو گرفتار کرلیا سائلین نے الزام عائد کیاہے کہ مذکورہ اہلکار ان سے انتقال کے لئے رشوت مانگ رہاتھا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...