الزامات لگانے والے اپنے کردار پر نظر ڈالیں ،افتخار مشوانی

الزامات لگانے والے اپنے کردار پر نظر ڈالیں ،افتخار مشوانی

تخت بھائی(نامہ نگار )چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مردان و رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے بعض اخبارات میں ایم این اے مجاہد خان کی طرف سے ان پرلگائے گئے الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوسروں پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے کردار پر نظر ڈالے جنہوں نے ہمیشہ پی ٹی آئی میں مشکوک کردار ادا کیا ہے اور دوسروں کے اشاروں پر پارٹی میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔وہ تخت بھائی میڈیا کلب میں ہنگامی نیوز کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ موصوف کو میں نے 30جنوری2012 ؁ء کو پی ٹی آئی میں شامل کر کے اس مقام تک پہنچایالیکن انہوں نے خود غرضی کے ریکارڈ توڑ کر میرے سارے احسانات فراموش کر دیے جبکہ آج تک انہوں نے ابھی تک کسی تحریک میں حصہ بھی نہیں لیا اور 14اگست 2014 ؁ء کو اسلام آباد دھرنا میں شرکت سے انکار کر کے قائد تحریک عمران خان پر بھی شدید الزامات لگائے جو ان کی بیمار ذہن کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرے دیگر ساتھی ایم پی ایز زاہد درانی اور طفیل انجم ہر قسم احتساب کے لیے تیار ہیں، ایم این اے مجاہد خان کو قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ہم پر کرپشن ثابت کرنا ہوگا، انہیں اخباری بیانات میں دوسروں پر الزامات لگانے کی بجائے کسی ماہر سائیکالوجسٹ سے اپنا علاج کرنا چاہیے تاکہ ان کا ذہنی توازن درست ہو سکیں ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں NA-11کے عوام کے ساتھ دلی ہمدردی ہے جنہیں مجاہد خان جیسا ایم این اے ملا ہے جو اپنے حلقے میں خواب میں بھی نظر نہیں آتے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ موصوف اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے باز آکر اپنے بیان پر معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف عدالت جا کر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے پر مجبور ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...