نوجوانوں اور طلباء کو اسلامی تہذیب سے روشناس کرانے کیلئے جے ٹی آئی کوشاں ہے :مولانا محمد قاسم

نوجوانوں اور طلباء کو اسلامی تہذیب سے روشناس کرانے کیلئے جے ٹی آئی کوشاں ہے ...

تخت بھائی(نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ نوجوانوں اور طلباء کو اسلامی تہذیب سے روشناس کرانے کے لیے جے ٹی آئی موثر کردار ادا کر رہی ہیں ۔ ، جمعیت طلبا ء اسلام کے سپاہی جے یو آئی کا ہر اول دستہ ہیں جو تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر بھی دین کی خدمت کے لیے پیش پیش ہیں ۔ ، وہ یو سی نرئی میں جے ٹی آئی کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس سے نائب امیر کشور خان ایڈوکیٹ، تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی اور مرکزی کونسل کے رکن الحاج دوست محمد درویش نے بھی خطاب کیا جبکہ یو سی نرئی کے امیر حاجی مکمل شاہ، یو سی ساڑوشاہ کے امیر فضل ربی، جے ٹی آئی ضلع مردان کے ڈپٹی کنوینر حافظ فرمان اللہ ، PK26کے صدر محمد فواد، جنرل سیکرٹری احسان سلطان خیل، فنانس سیکرٹری حافظ فضل رحمان، پریس سیکرٹری جواد،تخت بھائی سٹی کے صدر یاسین ملک، جنرل سیکرٹری فضل اللہ، یو سی ساڑو شاہ کے صدرحافظ سمیع اللہ،گورنمنت ڈگری کالج کے صدر حمید اللہ دیروی، جنرل سیکرٹری جنید خان مہمند اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر جے ٹی آئی یو سی نرئی کی تنظیم نو بھی کی گئی جس میں مولانا جلال کو صدر جبکہ عامر علی متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب کر لیے گئے ۔ کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر نوجوان نسل کو گمراہی سے بچانے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے ہونگے کیونکہ مغربی تہذیب اپنے پیروکاروں کو یکجا کر کے ہمارے اقدار پر حملہ آور ہیں جس کی روک تھام کے لیے مخلص افراد پر مشتمل مضبوط پلیٹ فارم تشکیل دینا ناگزیر بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی کے سپاہی تعلیمی اداروں اور علاقائی سطح پر اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے نبھا رہے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر