پورن میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اوور بلنگ اور کم وولیٹیج کیخلاف عوام کا شدید احتجاج

پورن میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اوور بلنگ اور کم وولیٹیج کیخلاف عوام کا شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورن(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف ضلع شانگلہ کے زیر اہتمام الوچ بازار میں بجلی ناروالوڈ شیڈنگ ،لووولٹیج ،اوور بلنگ، کلاس فور ملازمین کو چارکول نہ ملنے اور پورے ضلع میں بدترین کرپشن کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ عوام کا ممبران اسمبلی ،ضلعی انتظامیہ شانگلہ ،واپڈا،پی ڈبلیوں ڈی،سی اینڈ ڈبلیو ،ٹی ایم اے ،ایریگیش اورپی ایچ اے کے خلاف زبردست نعرہ بازی ضلع میں بدترین کرپشن اور پسماندگی کے ذمہ داران کو سامنے لانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید علی کے کال پر پورن کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد بازارالوچ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ضلع کے تمام محکموں،ممبران اسمبلی اور ضلع انتظامیہ شانگلہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی عوام کا کہناتھا کہ آخر کس کیوجہ سے شانگلہ کے عوام جدید دور میں بھی پسماندگی کی زندگی بسر کررہے ہیں ہمیں اس بات پر انتہائی افسوس ہوتاہے کہ شانگلہ کرپشن اورپسماندگی میں دیگر اضلاع سے پہلے نمبر پر ہے مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید علی ،احسان اللہ ،ڈاکٹر سید رضا علی شاہ ،محمد زادہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے خیبر پختونخوا سمیت ضلع شانگلہ میں بدترین کرپشن کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کوئی بھی پوچھنے والا نہیں انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابق آئی جی پولیس ناصر خان درانی کو نیب کا چیئرمین بنایا جائیں جبکہ ضلع شانگلہ میں کرپشن سے صاف اور شفاف آفسران کو تعینات کیا جائیں کیونکہ اس وقت تمام محکمے سیاسی اثروسوخ پر کام کرتے ہیں اور کوئی بھی پوچھنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ پورن میں چند دن پہلے ڈی سی شانگلہ کی صدارت میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں لوگوں نے اپنے مسائل بیان کئے تھے اور ڈی سی شانگلہ نے حل کیلئے موقع پر ہدایات بھی جاری کی تھی لیکن اب تک اس پر کسی قسم کا کوئی عمل نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں بے جا عوام کا وقت ضائع نہ کیا جائے کیونکہ ابھی تک کھلی کچہری سے عوام کو ئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے عوا م کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو سب ڈویژن پورن میں دوبارہ کھلی کچہری کا انعقاد کریں جس میں تمام محکموں کے آفسران کو شامل کریں اور مسائل کے حل کیلئے ہر کسی کو مناسب موقع دیں انہوں نے کہا کہ ضلع کرپشن اور پسماندگی کے ذمہ داران کو سامنے لانے کیلئے بااختیار کمیشن بنایا جائیں انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر نماز کے وقت میں بجلی بندش انتہائی ظلم ہے جس کیوجہ سے مسجدوں میں پانی ناپید ہوجاتی ہے کیونکہ واپڈا جان بوجھ کر نماز کے وقت میں خصوصی اور شام کے وقت میں بجلی بند کرتے ہیں جوکہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے کیونکہ موسم سرما میں بھی بجلی بندش سمجھ سے بالاتر ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جاوید علی نے کہا کہ اگر واپڈ ا نے جلد ازجلداپنا قبلہ درست نہ کیا تو پھر ہم مجبوراََ ایک مرتبہ پھر اپنے عوام کیساتھ سڑکوں پر نکلینگے انہوں نے کہا کہ حالیہ فلڈ میں بھی صوبائی حکومت نے 52کروڑ روپے دئے تھے وہ تمام کرپشن کے نظر ہوگئے تھے اگر ضلع میں اس طرح کرپشن ،سمیت دیگر مسائل کا سلسلہ جاری رہا تواس کے خلاف بغیر کسی لالچ کے اپنے عوام کیساتھ ہر وقت کھڑا رہونگااور انشاء اللہ کسی صورت کسی کے سامنے جھکونگا اور نہ بکونگا اور آخری دم تک ظالموں کے خلاف اپنے ملک وقوم کیساتھ کھڑا رہونگا کلاس فور ملازمین کے صدر کریم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار بار احتجاجی مظاہروں کے باوجود ہمارے چارکول کا مسئلہ حل نہیں ہوا اگر ہم دوبارہ احتجاج کیلئے نکلے تو اپنے حقوق ملنے تک نہیں اٹھینگے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس پر انہوں نے اے سی زمین خان اورایس ایچ او شیر حسن خان کا شکریہ ادا کیا