افغانستان میں بم حملہ سے 4 افراد ہلاک،6زخمی

افغانستان میں بم حملہ سے 4 افراد ہلاک،6زخمی

کابل(آئی این پی)افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک بم حملے میں 4 عام شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک بم حملے میں 4 عام شہری ہلاک ہو گئے۔ ہرات کے پولیس سربراہ عبدل احد ولی زادہ نے بتایا ہے کہ یہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے تھے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے ۔ اس حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔

بم حملہ

مزید : پشاورصفحہ آخر