سینیٹر باز محمد خان اے این پی اپیلٹ بورڈ کے چیئرمین زاہد خان سیکرٹری نامزد

سینیٹر باز محمد خان اے این پی اپیلٹ بورڈ کے چیئرمین زاہد خان سیکرٹری نامزد

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کی جانب سے اعلان کردہ پارلیمانی اپیلٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس باچا خان مرکز میں منعقد ہوا جس میں مرکزی ترجمان زاہد خان ، سینیٹر باز محمد خان اور صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ نے شرکت کی ، اجلاس نے اپنی پہلی کاروائی کے دوران سینیٹر باز محمد خان کو اپیلٹ بورڈ کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا ، اسی طرح زاہد خان اپیلٹ بورڈ کے سیکرٹری اور سید عاقل شاہ ممبر نامزد کئے گئے ، اجلاس کے دوران دیئے گئے ٹکٹوں کے حوالے سے موصول ہونے والے اعراضات کا جائزہ لیا گیا اور موصول شدہ درکواستوں کی سکروٹنی کی گئی جس کے بعد پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں اور اپیلٹ بورڈ کی تمام کاروائی کا ریکارڈ آفس سیکرٹری خلیل خان کے سپرد کر دیا گیا،اپیلٹ بورڈ کے سیکرٹری زاہد خان نے اس موقع پر کہا کہ اے این پی واحد جمہوری پارٹی ہے جس میں وارڈ کی سطح سے مرکز تک تمام عہدوں پر انتخاب کا عمل کیا جاتا ہے جبکہ باقی تمام سیاسی جماعتوں میں صرف سلیکشن کی جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا اور پارٹی کے اندر جس انداز میں انٹرا پارٹی الیکشن کئے جاتے ہیں بد قسمتی سے میڈیا نے بھی اسے اہمیت نہیں دی تاکہ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں صوبائی کابینہ اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کے اجلاس میں صوبائی صدر نے اپیلٹ بورڈ کے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا ، جس کے بعد آج اس حوالے سے اجلاس کی پہلی کاروائی ہے اور تمام اعتراضی درخواستوں کو میرٹ پر پرکھا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ اے این پی کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں صوبائی صدر نے اعلان کیا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم عوامی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جائے گی اور اب تک دئے گئے ٹکٹ عوامی رائے کی روشنی میں جاری گئے ، پارلیمانی بورڈ نے انتہائی شفاف انداز میں میرٹ کی بنیاد پر اپنا کام کیا لہٰذا اپیلٹ بورڈ بھی انصاف اور میرٹ کے تقاضوں کے مطابق اپنا کام کرے گا ، انہوں نے کہا کہ سب کے ساتھ انصاف ہو گا کیونکہ ہماری پارٹی باچا خان بابا ، ولی خان بابا کے نظریات اور افکار پر پابند جماعت ہے اور اب اسفندیار ولی خان کی قیادت میں پوری تندہی سے عوامی خدمت کے جذبے پر یقین رکھتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...