انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کا سنٹرل جیل ہری پور کا اچانک دورہ

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کا سنٹرل جیل ہری پور کا اچانک دورہ

پشاور( سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات شاہد اللہ نے سنٹرل جیل ہری پور کا اچانک دورہ کیا۔ سنٹرل جیل ہری پورمیں عملے کو ڈیوٹی پر موجود اور سیکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش پایا۔اس موقع پر انہوں نے جیل کے اندر قیدیوں کے مسائل سنے اور سپرنٹنڈنٹ جیل کوانہیں فوری طور پرحل کرنے کے احکامات صادر کئے اور تمام قیدیوں کو دو ماہ معافی کی خوشخبری بھی سنائی۔ انہوں نے قیدیوں کو مہیا کئے گئے کھانے کو چیک کیااور اسے معیار کے مطابق پایا۔ انہوں نے جیل ہسپتال کا بھی تفصیلی دورہ کیااورصفائی اور سہولیات کو اطمینان بخش قرار دیا۔جیل فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو فیکٹری کو درپیش مسائل حل کرنے کی تاکید کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...