اے این پی مستقبل میں صوبے پر حکمرانی کرے گی :سردار حسین بابک

اے این پی مستقبل میں صوبے پر حکمرانی کرے گی :سردار حسین بابک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے پی کے77 بونیرمیں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں اے این پی کے امیدواروں کی کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے اورکہا ہے کہ اے این پی مستقبل میں صوبے پر حکمرانی کرے گی کیونکہ عوام پی ٹی آئی سے نالاں ہو چکے ہیں،اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے ویلج کونسل کروڑی کلان سے کامیاب ہونے والے امیدوار لیاقت علی، وی سی کنگلئی سے اسد علی ، وی سی دکاڑہ ، ھل سے یوتھ کونسلر عمر ایاز، وی سی ناوگئی سے سرتاج خان اور وی سی خان پور سے فتح حاصل کرنے والے سجاد خان کی کامیابی کو پختونوں کی فتح قرار دیا ،سردار حسین بابک نے کہا کہ بڑی تعداد میں اے این پی کے امیدواروں کی کامیابی آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے سلسلے کی کڑی ہے، اور عوام عام انتخابات میں بھی اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر کے یہ ثابت کر دیں گے کہ صرف اے این پی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے ، انہوں نے نو منتخب امیدواروں کو ایک بار مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پہلی ترجیح کے طور پر عوام مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔