حاجی عبدالمتین سپرد خاک کردیئے گئے
چترال (نمائندہ پاکستان) چترال کے معروف تاجر حاجی عبدالمتین ولد حاجی مجید خان مختصر علالت کے بعد جمعہ کے دن سہ پہر انتقال کرگئے ۔ انہیں ہفتے کے دن ان کے آبائی قبرستان چیو ڈوک میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ چترال میں روزنامہ آئین کے بیورو چیف بشیر حسین آزاد ، حاجی افضل خان، ارشاد حسین عبدالرؤف، مہتاب حسین کے والد بزرگوار تھے۔