آل ممبرز پرائیویٹ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن مردان کی حلف برداری کی تقریب

آل ممبرز پرائیویٹ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن مردان کی حلف برداری کی تقریب

مردان ( بیورورپورٹ)آل ممبرز پرائیویٹ پیرامیڈیکل اسوسی ایشن مردان کی حلف برداری کی تقریب ٹی ایم اے ہال میں منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی مرکزی تنظیم تاجران کے سرپرست اعلیٰ حاجی اسلام کے علاوہ مرکزی تنظیم تاجران کے جنرل سیکریٹری پرویز بابو ، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر سجاد اور دیگر نے شرکت کی۔ حاجی اسلام نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا جن میں صدر علی رضا، سینیر نائب صدر میں جمال شاہ ، نائب صدر عزیز احمد، جنرل سیکرٹری انور علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری احسان الربی، فنانس سکریٹری شاہ حسین، جائنٹ سیکرٹری فضل واحدشامل ہیں ۔نو منتخب صدر علی رضا نے کہا کہ نئی کابینہ ایسوسی ایشن کے فلاح و بہبود کے لئے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر قسم تعاون کرنے کو تیا ر ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...