بٹ خیلہ ،جے یو آئی کے انتخابات ،مولانا فضل ربی امیر منتخب
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام یونین کونسل لوئربٹ خیلہ کے انتخابات مکمل مولانا فضل ربی امیراورنواب زادہ جنر ل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام یونین کونسل لوئر بٹ خیلہ کے انتخابات گزشتہ روز جمعیت علماء اسلا م کے مقامی دفترمیں زیرصدارت مولاناجاویدمنعقد ہوااس موقع پر تحصیل کے امیر لطیف الرحمان جنرل سیکرٹری حافظ سلمان بدربھی موجودتھے۔ اجلاس میں تمام ساتھیوں نے متفقہ طورپریونین کونسل لوئر بٹ خیلہ کیلئے مولانافضل ربی کوامیر نواب زادہ جنرل سیکرٹری فقیرمحمدنائب امیرقاری سلمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل الرحمان پریس سیکرٹری اورگل محمدفنانس سیکرٹری منتخب کئے گئے ۔اس موقع پرمنعقدہ تقریب مولاناجاوید اورحافظ سلمان بدرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نومنتخب کابینہ کودل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اوران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ جمعیت علماء اسلام کومزیدترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے ۔