شبقدر ،بیکری کی دکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

شبقدر ،بیکری کی دکان میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر مندیزئی میں بیکری کی دوکان میں آگ لگنے سے دوکان میں لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔ آگ گذشتہ شب نامعلوم وجوہات پر لگی ہے مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن قابو پاتے پاتے دوکان میں میں تمام سامان راکھ ہو گیا تھا ۔ مندیزئی میں مقصود نامی شخص کے بیکری کے دوکان میں گذشتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔آگ نے تھوڑی ہی دیر میں پورے دوکان کو لپیٹ میں لیا ۔دوکان میں آگ لگنے کی اطلاع مقامی لوگوں نے مساجد سے اعلانات کرکے آگ پر قابو پانے کیلئے گاؤں کے لوگوں طلب کیا گیا لیکن آگ پر قابو پاتے پاتے دوکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا ۔ دوکان مالک مقصو د خان کا کہنا تھا کہ شام کو دوکان بند کرکے گھر گیا تھا اور رات کو کسی نے اخر اطلاع دی کہ اپ کے دوکان میں آگ لگی ہوئی ہے ۔ مقصود نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ گذشتہ ایک سال سے کینسر مریضہ ہے اور بیکری کی دوکان ان کا واحد سہارا تھا جس سے بال بچوں کا پیٹ پالنے کے ساتھ اہلیہ کی علاج کا سلسلہ بھی جاری تھا ۔ لیکن دوکان میں آگ لگنے کے بعد اب ان کا وہ واحد سہار بھی نہیں رہا ۔ مندیزئی ویلج کونسل کے ناظم خالق نور ایڈوکیٹ۔او مسلم خان نے اس موقع پر بتایا کہ متاثرہ دوکاندار انتہائی غریب اور بے بس ہے لہذا حکومت اور صاحب ثروت لوگوں سے اپیل ہیں کہ متاثرہ دوکاندار کی مالی مدد کی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر