ملاکنڈ ،یونین کونسل اگرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

ملاکنڈ ،یونین کونسل اگرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)مالاکنڈایجنسی قدرتی حسن سے مالاہ مال خطہ ہے مگرہردورحکومت میں مکمل طورپرنظراندازکیاگیاہے مالاکنڈایجنسی کے زیادہ ترنوجوان روزگارنہ ہونے کی وجہ سے باہرممالک میں محنت مزدوری کرنے پرمجبورہیں جبکہ سرکاری اداروں میں بروقت کام نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوا م کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے صوبہ خیبرپختونخواکے چیف سیکرٹری اعظم خان نے عوام کے مسائل کوبہترطریقے سے حل کرنے کیلئے صوبہ خیبرپختونخواکے تمام ڈپٹی کمشنروں کوہدایت کی ہے کہ عوام کوفوری انصاف کی فراہمی کیلئے تمام اضلاع میں کھلی کچہری منعقدکرنے کی احکامات کریں تاکہ عوام کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل ہوجائیں جس پرصوبے کے دوسرے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے طرح ضلع مالاکنڈکے ڈپٹی کمشنر سلمان لودہی نے بھی عمل درامدشروع کرکے مالاکنڈکے مختلف علاقوں میں کھلی کچہری منعقد کرنے کااہتمام کیاہے گزشتہ روز ضلع مالاکنڈ کارقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا اورپسماندہ گی میں سب سے اول یونین کونسل اگرہ میں کھلی کچہری منعقد کیاجس میں مالاکنڈکے مختلف محکموں کے افسران اورعوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اس موقع پرعلاقے نے محکمہ صحت محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف شکایت کے انبارلگادئیں کھلی کچہری سے یونین کونسل اگرہ کے سابق ضلعی کونسل کے ممبر شفیق آحمدنے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ قوم اتمانخیل کوعلٰحیدہ تحصیل دی جائے کیونکہ نائب تحصیلدارپہلے ہی سے م جوجود ہے ۔مالاکنڈابادی کے لحاظ سے تیسری نشست کی حقدارہے فوری طورپرصوبائی اسمبلی کی تیسری نشست دی جائے اورفرنٹیر کنسٹبلری میں بے روزگارنوجوانوں کوقوم اتمانخیل کے پلاٹون 4کی منظوری دی جائے اورسکاوٹس میں پرانے طریقہ کارکے مطابق بھرتی کی جائے اورقوم اتمانخیل کے نام پررجمنٹ کاقیام عمل میں لایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ یونین کونسل اگرہ کودریائے پنجکوڑہ سے لفٹ ایریگیشن سکیم دی جائے اورنیشنل بنک کی منظوری دی جائے اورلویہ اگرہ سے براستہ کمہ اگرہ بوساق تک سڑک کوملایاجائے یونین کونسل اگرہ کودوزکوٰۃ کمیٹیوں میں تقسیم کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اگرہ میں ٹیکنیکل کالج اورکیڈٹ کالج کی منظوری دی جائے اوریونین کونسل اگرہ کوپی کے99کے بجائے پی کے 98میں دوبارہ شامل کیاجائے اورکمہ اگرہ کے مقام پر ایک مڈل سکول کوہائی گرلز سکول پرائمری کومڈل اوربی ایچ یو کی منظوری دی جائے۔کھلی کچہری سے مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ /ڈپٹی کمشنر سلمان لودہی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری افسران عوام کے خادم ہیں موجودہ حکومت عوام کوفوری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اورکھلئی کچہری کامقصد بھی یہ ہے کہ عوام افسران کے سامنے براہ راست اپنے مسائل رکھ کرتاکہ وہ بہترطریقے سے حل ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں کے افسران عوام کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کریں کیونکہ اس سلسلے میں کوئی بھی غفلت اور لاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ اگرکسی بھی محکمے کے افسران نے عوام کے مسائل کوبروقت حل کرنے کی اقدامات نہیں کی گئی توان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی کیونکہ علاقے سے ہرقسم مسائل کاخاتمہ میرامشن ہے اوراس مشن کواگے بڑھانے کیلئے تمام سرکاری محکمے اپنابھرپورکرداراداکریں اورعوام کوشکایت کاموقع نہ دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اگرہ کے عوام انتہائی محنت کش اورمہمان نواز ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں عوام کھلی کچہری کے علاوہ بھی ہمارے ساتھ رابطہ کریں کیونکہ ہم عوام کے خدمت کرنے کیلئے مالاکنڈآئیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام بھی مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے خدمت کے بغیر مسائل پرقابوپالناہمارے لئے مشکل ہے ۔دریں اثناء یونین کونسل اگرہ کے عوام نے یونین کونسل اگرہ میں کھلی کچہری منعقد کرنے پرڈپٹی کمشنر مالاکنڈسلمان لودہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمدنعیم خان اوردیگرافسران کاشکریہ اداکرتے ہوئے ان سے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی کھلی کچہری منعقد کرکے یہا ں کے عوام کودرپیش مسائل حل کرنے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر