میعرے بیٹے کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں،انصاف دلایا جائے ،مقتول کے والدین

میعرے بیٹے کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں،انصاف دلایا جائے ،مقتول کے والدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو ر ورپور ٹ ) معمولی تکرار پر ظالموں نے میرے سامنے فائرنگ کرکے میرے لخت جگرکو قتل کر دیا پو لیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے ملزم کو رہائی مل گئی جوکہ ہمارے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے چیف جسٹس، وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک، ائی جی، اور سراج الحق نو ٹس لیکر دوبارہ تفتیش کرکے انصاف کے تقا ضوں کو پورا کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ان خیا لات کا اظہار جندول گاوں کٹہ سر کے رہایشی حبیب اللہ ان کی بیوی نے مقتول جوان سالہ بیٹے کے دو کمسن بچوں کے ہمراہ تیمرگرہ پریس کلب میں صحافیوں سے فریا د کرتے ہوئے کیا مقتول نوجوان ہدایت اللہ کے والدین نے بتایا کہ تین ماہ قبل ان کے پڑوسیوں نے معمولی رنجش پر ان کے مقتول بیٹے کے چچا زاد بھا ئی کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی تھی جس پر مبینہ ملزمان مسلح آکر اُن کے بیٹے ہدایت اللہ کو گھر سے باہر بلا یا اواُن کے بیٹے ہدایت اللہ پر فایرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جبکہ بعد میں ملزمان نے ان کے زخمی بیٹے کو اپنی گاڑی میں ڈال کر تیمرگرہ ہسپتال پہنچایا اور فرار ہوگئے انھوں نے کہا کہ مقتولین نے پر چہ کراس کرنے کے لئے خود اپنا پاوں زخمی کر دیا ا نھوں نے کہا کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا تاہم نھوں نے الزام لگایا کہ مقامی پولیس کی ناقص اور یکطرفہ تفتیش کی وجہ سے مبینہ ملزم سجادکو رہا ئی مل گئی جوکہ متا ثرہ خاندان کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے انھوں نے چیف جسٹس، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، ائی جی پی، اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیکر اس حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ان کے بیٹے کے بے گناہ قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کر دار تک پہنچا یا جا ئے۔