مری ،عصری علومکیساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دی جائے :قاری سیف اللہ سیفی

مری ،عصری علومکیساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دی جائے :قاری سیف اللہ سیفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مری(تحصیل رپورٹر)عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پربھی توجہ دی جائے سکول میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کو خلفائے راشدین کے روشن کردارسے بھی آگاہ کیاجائے،نئی نسل کی اسلامی طرزپرتربیت وقت کاتقاضاہے،حکومت نے پرائمری کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کوضروری توقراردیاہے لیکن عملی طورپرسکولوں میں اس کی کوئی ترتبب قائم نہ کرنا حکومت کی بدنیتی کوظاہرکرتاہے ہمارامطالبہ ہے کہ اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اورقرآن پاک کی تعلیم کے لیے وفاق المدارس سمیت دیگروفاقوں کے سند یافتہ حفاظ و قرآء کی خدمات حاصل کی جائیں،ان خیالات کااظہار خطیب کوہسارامیرجمعیت علماء اسلام تحصیل مری قاری سیف اللہ سیفی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مری ایکسپریس وے مسیاڑی کے مقام پر دی لائٹ سکول کے مین کیمپس کی یوم والدین وتقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ لارڈ میکالے کے نظام تعلیم نے مسٹراورملاں میں تفریق پیداکی حکومت نصاب تعلیم کواین جی اوزکے زریعے مرتب کرنے کے بجائے ملکی سطح کے زہین وفطین ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی معاونت کے لیے علماء کرام کی خدمات سے بھی استفادہ کرے تاکہ عصری اوردینی علوم کے حسین امتزاج سے مزین نصاب تعلیم مرتب کیاجاسکے ،انہوں نے سکول کے منتظمین پرزوردیاکہ وہ زیرتعلیم طباء وطالبات کے اخلاق پربھی محنت کریں اوروالدین بھی بچوں کی اسلامی نہج پرتربیت کریں،قاری سیف اللہ سیفی نے سکول میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے اوربہترین رزلٹ فراہم کرنے پر سکول کی جانب سے مردوخواتین میں بھی خصوصی شیلڈزتقسیم کی گئیں،تقریب سے جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری قاری نویداحمد عباسی سکول کے پرنسپل عنائیت اللہ عباسی ،میڈعذرا،پروفیسروقارعباسی نے بھی خطاب کیا اورپوزیشن ہولڈرطلباء وطالبات اوران کے والدین کومبارک بادپیش کی،اس موقع پر سکول کے پرنسپل عنائیت اللہ نے اعلان کیاکہ آئندہ تعلیمی سال سے وہ سکول میں باقاعدہ دینی تعلیم کابھی آغازکررہے ہیں اوراس سلسلے میں انہوں نے حفاظ وقراء کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔