ریفیوجی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ سجید خان مستعفی ہوگئے

ریفیوجی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ سجید خان مستعفی ہوگئے

مظفرآباد (بیورورپورٹ)ریفیوجی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ سجید خان مستعفی ہوکر آل کشمیر مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شامل ۔ میں ( اے کے ایم ایس او )آل کشمیر مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نظریات دیکھ کر شامل ہورہا ہوں۔آل کشمیر مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین غلا م محمد خان ایک مخلص انسان ہیں ان کی قیادت میں مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر اول دستہ کا کردار ادا کروں گا۔مہاجرین کے مسائل حل کرنے کیلئے خون کا آخری قطرہ دینے کیلئے تیار ہوں ریفیوجی ایکشن سے اس لیے مستعفی ہوا ہوں کہ انہوں نے مہاجرین کا استحصال کیا ہے مہاجرین کے نام پر مہاجرین کو بیچااورمہاجرین نوجوانوں کے حقوق کو غصب کیا انہوں نے مزید کہا کہ ریفیوجی ایکشن کمیٹی کو مہاجرین کے تمام کیمپوں کے اندر داخلے پر پابندی عائد کرتے ہیں ۔اوراداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ ریفیوجی ایکشن کمیٹی ،اے پی آر سی کے نام پر کسی قسم کے معاملات نہ طے کیئے جائیں تحریک آزادکشمیر کے ہم حقیقی وارث ہیں ۔ہمیں دیوار سے لگانے کی جو کوششیں ہورہی ہیں ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ آل کشمیر مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ہمراہ عہدیداران وممبران ساتھ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مرتے دم تک آل کشمیر مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ساتھ نبھاؤں گا۔چاہیے جیسے بھی حالات آجائیں آل کشمیر مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ساتھ ہرمشکل گھڑی میں کھڑا رہوں گا۔آل کشمیر مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے مکمل فیس معافی نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کیخلاف جو احتجاجی دھرنا کی کال دی ہے ا س پر لبیک کہتے ہیں اور 29دسمبر کو تمام مہاجرین طلباء وطالبات ،مہاجرین کشمیر اپنے حقوق کیلئے گھروں سے باہر نکلیں گئے اوراپنے آنے والے مستقبل کیلئے ہر سازشی عناصر کو پاؤں تلے روند کر اپنے مستقبل کو بچائیں گئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر