آزادکشمیر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ،مفت بجلی فراہم کی جائے،شبیربخاری

آزادکشمیر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ،مفت بجلی فراہم کی جائے،شبیربخاری

مظفرآباد (بیورورپورٹ)چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں کشمیر سید شبیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیتے ہوئے مفت بجلی فراہم کی جائے۔آزادکشمیر بھاری مقدار میں بجلی پیدا کررہاہے۔ پترینڈ پراجیکٹ نے پیداوارشروع کردی ہے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد بجلی کی پیداوار شروع کردیگا۔ کوہالہ ‘کروٹ سمیت دیگر ہائیڈل پراجیکٹس کے مکمل ہونے پر بجلی کی پیداوار کئی ہزار میگا واٹ ہو جائے گی۔ جس خطہ اور ریاست سے اتنی بھاری مقدار میں بجلی پیدا ہو تی ہو وہاں پر لوڈ شیڈنگ کا ہونا عوام کیساتھ ناانصافی ہے ۔ اس حوالے سے وفاق اور واپڈ ا سے دوٹوک بات کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منگلا ڈیم کے تعمیر کے دوران اہل کشمیر نے اپنی زمینوں اور گھر وں کی قربانی دی ۔اپ ریزنگ کے دوران اباؤ اجداد کی قبروں تک کی قربانی پیش کی ۔ ملک کو روشن کرنے کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں ۔ نیلم جہلم پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران بھی عوام نے قربانیوں کو دہرایا ۔ کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ کی تعمیر کی خاطر عوام قربانی دینے کو تیاربیٹھے ہیں۔لیکن ریاستی عوام کی قسمت میں اندھیرے ہی لکھ دئیے گئے۔ ریاستی حکومت اور سیاسی قیادت کو اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھاناہو نگے۔ پترینڈ ‘نیلم جہلم ‘کوہالہ سمیت دیگر ہائیڈل منصوبہ جات کے معاہدے کئے جائیں۔ آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیتے ہوئے مفت بجلی فراہم کی جائے۔ یہ کشمیر ی عوام کا حق ہے۔ کشمیر ی عوام کو ان کا حق نہ دیا گیا تو وہ اپنا حق لینا جانتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...