مظفرآبادکی تاجر برادری کا تجاوزات کیخلاف آپریشن پراظہارعدم اعتماد

مظفرآبادکی تاجر برادری کا تجاوزات کیخلاف آپریشن پراظہارعدم اعتماد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ)دارالحکومت کی جملہ تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ وبلدیہ کی جانب سے جاری تجاوزات آپریشن پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔کل بروز اتوار جنرل اجلاس طلب،سوموار سے احتجاجی تحریک کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔جمعہ کے روز بینک روڈ پر بیف شاپ کا شٹر توڑنے پر تاجر قیادت اکٹھی ہوگئی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صدر مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد شوکت نوازمیر ،چیئرمین تاجر جوائنٹ کمیٹی عبدالرزاق خان،سیکرٹری جنرل مدینہ مارکیٹ گوہر کشمیری،صدر مین بازار لالا غلام مصطفی ،عامر حمید چوہدری،اطہر میر،ارشاد احمد قریشی،مشتاق احمد ،ذوالفقار عباسی،راجہ جمیل احمد،ارشد احمد،خواجہ نصیر ودیگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ میں طے پایا تھا کہ جو شیڈ ٹریفک یا راہگیروں کے راستے میں خلل ڈالے یا بدنما نظرآئے جس سے شہر کی خوبصورتی خراب ہو اس کی نشاندہی مشترکہ طورپر کر کے ہٹادی جائے گی۔تجاوزات آپریشن شہر کے مفاد میں تھا اس لیے اس کی حمایت کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا مگر انتظامیہ اور بلدیہ نے ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تاجران کا نقصان کیا ہے۔جمعرات کے روز بیف شاپ کا شٹر اکھاڑ دیا گیا اور بعدازاں موقف اختیار کیا کہ شیڈ اتارتے وقت غلطی سے گرا حالانکہ مضبوط سہاروں کے ساتھ شٹر لگا تھا اسے زبردستی اکھاڑا گیا ۔دنیا میں کون سی دکا ن ہے کہ جس کے آگے دروازہ نہ ہو۔انتظامیہ اور بلدیہ تاجران کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتی تو تاجران متفقہ طورپر انتہائی اقدام کے لیے قدم اٹھائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ پر ہوگی۔تاجر قیادت نے کہا کہ اتوار کو اجلاس طلب کرلیا ہے جملہ تاجر قیادت سے مشاورت کے بعد پیر سے بمطابق مشاورت اگلا لائحہ عمل اختیار کریں گے۔وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ از خود اس زیادتی اور ناانصافی کا نوٹس لیں۔تاجران نے شہر بنایا ہے اسے توڑنے نہیں دیں گے۔بینکوں اور بڑے ادارو ں کے لیے الگ قانون ہے اور غریب تاجر کے لیے الگ،کسی کو بے انصافی نہیں کرنے دیں گے۔