راولپنڈی،شہر بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی کرسمس جشن تقریبات کا سلسلہ جاری

راولپنڈی،شہر بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی کرسمس جشن تقریبات کا ...

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)شہر بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی کرسمس جشن تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں گذشتہ روز ہولی فیملی چرچ راولپنڈی میں کرسمس ڈنر اور کیک کٹنگ کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین واسا راولپنڈی ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ اور مہمان اعزاز اے ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر طارق نیازی تھے جبکہ اس موقع پر مسیحی راہنماء سرفراز فرانسز (وکی )،انچارج ہولی فیملی کیتھولک چرچ بابو ساجد امین کھوکھر،سنوکر کے عالمی چیمپئین پاکستانی کھلاڑی بابر مسیح ،سسٹر ایگنس و اقلیتی راہنماؤں سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔مہمان خصوصی اور مہمان اعزاز نے دیگر مسیحی راہنماؤں کے ہمراہ یسوع مسیح کی آمد کا کیک کاٹا ۔بعدازاں خصوصی کرسمس ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مسیحی برادری کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔مہمانان خصوصی نے دیگر شرکاء کے ہمراہ یسوع مسیح کی آمد کا کیک کاٹا اور پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء اللہ شاہ نے کہاکہ مسیحی برادری کی خوشیاں ہم سب کی خوشیاں ہیں اور ہم اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں جس کا ثبوت سنوکر کے عالمی چیمپئین پاکستانی کھلاڑی بابر مسیح کی صور میں ہمارے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی فلاح کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ضمن میں مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منانے کے لیے تنخواہوں کی قبل ازوقت ادائیگی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...