آزاد کشمیرحکومت نے عوام کومسائل کی دلدل میں پھنسادیا،شگفتہ نورین

آزاد کشمیرحکومت نے عوام کومسائل کی دلدل میں پھنسادیا،شگفتہ نورین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد خواتین ونگ کی سابق ضلعی صدر شگفتہ نورین کاظمی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے مسائل کے دلدل میں پھنسا دیا ہے ۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،اشیاء خردنوش میں مہنگائی، عوام پر ظلم کی انتہا کردی ہے ،حکومت آزاد کشمیر کا اگر یہی عوام کے ساتھ یہی سلسلہ جاری رہا تو انقریب ہم عوام کو لے کر سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔نااہل میاں نے اعلان کیا کہ اگلا وزیرا عظم شوباز شریف ہونگے ایسا ہر گز نہیں ہوگا عوام ان کے جھوٹے اعلانات سے تنگ آ چکی ہے پاکستان ،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے ملک پاکستان کی باگ دوڑ کا اصل وارث چئیر مین بلاول بھٹو زرداری ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات 2018میں پاکستان بھر سے اکثریت حاصل کرے گی اور پاکستان کے اگلے وزیر اعظم شہید رانی کے لخت جگر بلاول بھٹو زرداری ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادکشمیر کے عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں ہے ۔ پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کر کے سارا بوجھ آزادکشمیر کے عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔ آزادکشمیر سے بھاری مقدار میں بجلی پیدا ہو رہی ہے مگر ہماری ساڑھے تین سو میگا واٹ کی ضرورت بھی پوری نہیں کی جارہی ہے یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ پیپلز پارٹی نے اقتدار کے دوران عوام کو ان کے حقوق دئیے اور اپوزیشن میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور لڑتی رہے گی۔