خواتین کوسب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیے،ڈاکٹر شہلا وقار

خواتین کوسب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیے،ڈاکٹر شہلا وقار

مظفرآباد (بیورورپورٹ)سیکرٹری لائیو سٹاک امور حیوانات ڈاکٹر شہلا وقار نے کہا ہے کہ خواتین کو سب سے زیادہ حقوق اسلام کے مذہب نے دئیے ہیں ۔خواتین کو ہمارے مذہب سے زیادہ کوئی عزت وقار نہیں دے سکتا۔محکمہ لائیو سٹاک خواتین کو باوقار زندگی گزارنے کیلئے مختلف پراجیکٹ دے کر انہیں پاؤں پر کھڑا کر رہا ہے ۔خواتین معاشرے کا اہم فرد ہیں ۔ان کے بغیر کسی شعبے میں ترقی ممکن نہیں ۔خواتین بچوں کی تعلیم و تربیت کا سب سے مشکل فریضہ بھی انجام دے رہی ہیں ۔خواتین صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں جی پی این اور سماجی تنظیم آہن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک امور حیوانات ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ ،جی پی این کے صدر صاحبزادہ ظفر خورشید ،راجہ آفتاب احمد خان ،مسرت شیخ ،ڈاکٹر شاہد شیخ ،ملک آفتاب احمد اعوان ،روبینہ میر،محمد فیاض میر اور دیگر خواتین نے بھی خطاب کیا ۔سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر شہلا وقار نے کہا کہ خواتین جتنی زیادہ پڑھی لکھی ہونگی اتنی زیادہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کر سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مانک پیاں کے مقام پر جلد جلد ہی ایک پولٹری کمپلیکس بن رہا ہے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی آمدنی میں اضافے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیںَ خواتین کو تربیت دے کر انہیں باعزت روزگار فراہم کر رہے ہیں تاکہ خواتین نہ صرف برسر روزگار ہوں بلکہ معاشرے کے کارآمد خواتین بنیں ۔محکمہ لائیو سٹاک خواتین کو مرغیاں پالنے کیلئے تمام وسائل مہیا کرے گا۔مرغیاں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے پالنا خواتین کا کام ہے ۔ان سے انڈے حاصل کر کے باعزت روزگار حاصل کر سکتی ہیں ۔جب کام زمین پر نظر آئے تو خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ہمارے معاشرے میں 80فیصد خواتین لائیو سٹاک کا کام کرتی ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...