گورنر سندھ کا سینٹ میری یونیورسٹی لندن کا دورہ

گورنر سندھ کا سینٹ میری یونیورسٹی لندن کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ محمد زبیر نے جمعہ کے روز برٹش اکیڈمی سینٹ میری یونیورسٹی لندن کا دورہ کیا ۔ یونیورسٹی کے حکام سے ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ برطانیہ اور صوبہ کے تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی اشتراک طالب علموں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ علمی ضروریات اور عالمی معیا ر کی تحقیقی سہولیات کا تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں پاکستانی طالب علموں کو بیرون ممالک کی اعلیٰ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...