علی رضا عابدی کا دوبارہ متحدہ میں شمولیت کا فیصلہ

علی رضا عابدی کا دوبارہ متحدہ میں شمولیت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاک سرزمین سے اتحاد کے باعث ایم کیوایم پاکستان سے استعفیٰ دینے والے علی رضا عابدی نے ایک بار پھر متحدہ پاکستان میں واپسی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پارٹی اختلاف کے باعث ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے والے علی رضا عابدی نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کیاہے اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ان کی رہائش گاہ پر جاکر باضابطہ اعلان کریں گے، استعفیٰ واپس لینے پر علی رضا عابدی کی رابطہ کمیٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔