بشیر احمد بلور کی برسی کے موقع پر قر آن خوانی کا انعقاد

بشیر احمد بلور کی برسی کے موقع پر قر آن خوانی کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )عوامی نیشنل پارٹی کے تحت باچا خان مرکز پر شہید امن شہیر بشیر احمد بلور کی پانچویں برسی کے موقع پر قر آن خوانی کا انعقاد کیا گیا اور شہید کے درجات کی بلندی اور دھرتی پر قیام امن کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی ، جس کے بعد تعزیتی جلسے کا اانعقاد کیا گیا ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی سے ظلمت و جہالت کے اندھیرے مٹانے کے لیے شہید بشیر احمد بلور کی قربانی ناقابل فراموش ہے آج اگر وہ ہمارے درمیان موجود نہیں مگر ان کا چھوڑا گیا مشن ہم ہمیشہ جاری رکھیں گے افسوس کے بشیر احمد بلور کی قربانی کے فلسفے کو سمجھنے میں بہت دیر لگائی ، ضرب عضب اور ردالفساد چند برس پہلے شروع کردی جاتی تو قوم کا بہت سے سانحات سے بچایا جاسکتا تھاشہید بشیر احمد بلور دھرتی کے عظیم سپوت ہیں ان کی جرات و بہادری پر تمام خطہ فخر کرتا ہے شہید بشیر احمد بلور کی قربانی امن دشمنون کے لیے بھر پور پیغام ہے ان کی کی قربانی تا قیامت یاد رکھی جائے گی قومی ایکشن پلان پر من و عن عمل در آمد کیا جائے ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے پارلیمینٹ اور تمام ادارے ملک کر مشترکہ داخلہ و خارجہ پالیسی تشکیل دیں نیشنل ایکشن پلان میں فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا نقطہ بھی شامل تھا فاٹا سے ایف سی آرکا خاتمہ کرکے اسے خیبر پختون خوا میں ضم کیا جائے فاٹا سے ایف سی آر کا ظالمانہ قانون کا خاتمہ سراسر ایک انسانی مسئلہ ہے اصلاحات کو جلد از جلد نافذ کی جائیں بشیر احمد بلور کا نام ظلم و جبر کی مزاحمت کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھاجائے گا قدرت کا نظام ہے کہ بشیر احمد بلور کی شہادت کی ذمہ داری قبول کرنے والا آج سلاخوں کے پیچھے معافی اور رحم کا طلبگار ہے اللہ کا شکر ہے کہ ہم مظلوموں کی صف میں شامل ہیں ظالموں کی نہیں اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،صوبائی کلچرل سیکریٹری نور اللہ اچکزئی،مرکزی لیبر سیکریٹری امیر نواب خان، ضلعی صدورالحاج یوسف،سعید افغان،نصیب اللہ اورکزئی ،فہیم جان ،نیاز محمد ،پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنماء شیر آفریدی سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،جس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے شعبہ ثقافت کی جانب سے بشیر احمد بلور کی برسی کے موقع پر امن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور پشتو شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ، شعراء کرام نے پختون خطے میں امن کے قیام اور بشیر احمد بلور کی قربانی پر روشنی ڈالی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ،مشاعرے کی نظامت کے فرائض ضلع ملیر کے سیکریٹری ثقافت سرور شمال نے انجام دیے اس موقع پر شرکاء کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔