فراڈ منظر عام پر آنے کے باوجود موجودہ چیئرمین و میئر کی پراسرار خاموشی سوالات کو جنم دینے لگی
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے باوجود موجودہ چیئر مین و میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں کی پرسرار خاموشی سوالات کو جنم لینے لگی ہے اس ضمن میں سابق چیئر مین سمیت بورڈ کے بیشتر ممبران کا کہناہے کہ کرپشن سیکنڈ ل سامنے آنے کے باوجود موجودہ کمپنی چیئر مین و میئر ملتان نے عمران نور اور اس کی ٹیم کو تاحال عہدے پر برقرار رکھا ہوا ہے اور اس کے خلاف بطور چیئر مین ریکارڈ ٹمپرنگ کی کوئی کاروائی نہیں کی حالانکہ آڈٹ رپورٹ میں ریکارڈ ٹمپرنگ ثابت ہوچکی ہے لیکن میئر ملتان و چیئر مین بورڈ نہ جانے کس مصلحت کے تحت خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔بورڈ ممبران نے چیئر مین سے مذکورہ افسران کو فوری طور پراو ایس ڈی بناکر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پراسرار خاموشی