بے ضابطگیوں کے معاملہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل‘ 3 روز میں رپورٹ پیش کریگی

بے ضابطگیوں کے معاملہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل‘ 3 روز میں رپورٹ پیش کریگی

ملتان ( سپیشل رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتا ن میں بے ضابطگیو ں کے معاملہ پر سیکر ٹر ی لوکل گورنمنٹ کی جانب سے انکو ائر ی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن بلال احمد بٹ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتا ن میں بے ضابطگیو ں کے معا ملے پر سیکر ٹر ی لوکل گورنمنٹ سے رابطہ کیا ۔کمشنر ملتا ن کی جانب سے تحقیقا ت کو پر اثر اور شفا ف بنا نے کیلئے سیکر ٹر ی لوکل گورنمنٹ کو تحقیقاتی کمیٹی بنا نے کاکہا جس پر سیکر ٹر ی لوکل گورنمنٹ نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔کمیٹی کے کنوینئر ڈا ئر یکٹر جنر ل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجا ب اور اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لوکل گورنمنٹ ملتا ن ہو نگے ۔یہ دو رکنی کمیٹی تین روز کے اندر رپورٹ پیش کر ے گی ۔سیکرٹر ی لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کمیٹی بنا ئے جا نے کے بعد کمشنر ملتان کی بنا ئی گئی انکو ائر ی کمیٹی تحلیل کر دی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...