بلاول بھٹو مستقبل کے وزیراعظم ہیں ، میر منور علی تالپور

بلاول بھٹو مستقبل کے وزیراعظم ہیں ، میر منور علی تالپور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے وزیراعظم ہیں اور بینظیر بھٹو کا عکس ہیں، عوام کی بہت سی توقعات ان سے وابستہ ہیں، میرپورخاص میں 5 جنوری کو عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گاجس سے شریک چیئرمین آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مہربانی کی ہے انکی 5جنوری کو میرپورخاص آمد ہے ۔ میرپورخاص میں 5 جنوری کو تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے۔ آصف علی زرداری کے میرپورخاص جلسے میں شرکت کے اعلان کے بعد سے میرپورخاص ڈویژن کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور میرپورخاص کی عوام بہت خوش ہے ۔ منور تالپور نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی میرپورخاص سے اور میرپورخاص کی عوام سے پرانی وابستگی رہی ہے ۔ میرپورخاص کا جلسہ کامیاب جلسہ ہوگا جس طرح ملتان کا ہوا اسلام آباد کا تاریخی جلسہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جلسے کامیاب کیوں نہ ہوں پیپلز پارٹی میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...