آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
دسمبر23 ہفتہ۔ آمدن میں اضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔دوست تعاون کریں گے۔روحانیت کے شوق میں اضافہ ہوگا۔
برج ثور
دسمبر23 ہفتہ۔قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہیگا۔زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔ عزت و وقار میں اضافہ اور اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج جوزا
دسمبر23 ہفتہ۔ انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔مسائل کا مثبت حل نکل سکے گا۔
برج سرطان
دسمبر23 ہفتہ۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔
برج اسد
دسمبر23 ہفتہ۔سفر کے مواقع پیش آئیں گے جس کے باعث نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا ۔
برج سنبلہ
دسمبر23 ہفتہ۔ اولاد کا ساتھ رہے گا۔ جس سے مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔ شریک حیات مدد گار ثابت ہوگا۔ آپ کا سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔رشتہ دار پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔
برج میزان
دسمبر23 ہفتہ۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ ہو سکے گا۔قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہے گا۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔
برج عقرب
دسمبر23 ہفتہ۔ جلد بازی سے گریز کریں شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ ساتھی ورکرز کیساتھ ماحول خوشگوار رہے گا۔
برج قوس
دسمبر23 ہفتہ۔ مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔
برج جدی
دسمبر23 ہفتہ۔خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ آپ کی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہونگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا ۔
برج دلو
دسمبر23 ہفتہ۔ سفر اور سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا۔ مقاصد میں کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔
برج حوت
دسمبر23 ہفتہ۔مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔