کراچی،108 ویں مڈشپ مین پاسنگ آﺅٹ پریڈ،اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی،108 ویں مڈشپ مین پاسنگ آﺅٹ پریڈ،اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ...

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں108ویں مڈ شپ مین اور17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈہوئی،تقریب میں دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعامات سے نوازا گیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،جنہوں نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا،تقریب میں گورنر محمد زبیر،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،چیف آف نیول ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی، پریڈ میں 129افسران پاس آو ٹ ہوئے ۔

تقریب میں دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی دکھانےوالے افسران کو انعامات سے نوازاگیا،آفیسر کیڈٹ دایان احمد کوچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل ،مڈشپ مین محمد آفتاب نبی کو اکیڈمی ڈرک اعزازسے نوازا گیاجبکہ مڈشپ مین سید ارتضیٰ حیدر نقوی کو اعزازی شمشیر عطا کی گئی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : اہم خبریں /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...