پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، قیام امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، قیام امن کی خواہش کو کمزوری نہ ...
پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، قیام امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، ضرب عضب اور رد الفساد دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ ہیں۔خطے کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتاہے ، قیام امن کےلئے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔
پاک بحریہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نیوی پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور قومی سلامتی کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن حاصل کرنے والوں کےلئے آج یادگار دن ہے ،ان کا اعتماد ملک کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، کیڈٹس نے ملکی نظریے اورسرحدوں کاتحفظ کرناہے، سمندروں کے محافظ کے طور پر انہیں قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔