سلمان بٹ ایک اور تنازعہ میں پھنس گئے

سلمان بٹ ایک اور تنازعہ میں پھنس گئے
سلمان بٹ ایک اور تنازعہ میں پھنس گئے

کراچی (ویب ڈیسک) قائد اعظم ٹرافی میں استعمال ہونے والی گیند پر تنقید سلمان بٹ کو مہنگی پڑ گئی جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہارون رشید نے سابق ٹیسٹ کپتان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ہارون رشید نے قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں استعمال ہونے والی گیند پر تنقید کرنے والے واپڈا کے کپتان سلمان بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بولراور بیٹسمینوں کو ہر قسم کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار رہنا چاہیے، کھلاڑی اپنے خیالات کے اظہار میں جلد بازی سے اجتناب برتیں، ہمارا ڈیوک کی بال کوہی اگلی انٹرنیشنل ہوم سیریز میں استعمال کرنے کا ارادہ ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایک سوال پر ہارون رشید نے کہا کہ ورلڈ الیون اور سری لنکا سے سیریزکے سبب ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول کو بدلنا پڑا، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سب سے اہم تھی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سپرلیگ کے ساتھ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد ہوگا۔واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں متعارف کرائی جانے والی نئی گیند کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...