لاہور،ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز پھر سراپا احتجاج،آﺅٹ ڈور میں کام بند ،مریض رل گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے اور آﺅٹ ڈور میں کام بند کر دیا جس سے مریض رل گئے ،تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف سروسز ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرزایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے اور آﺅٹ ڈور میں کام بند کردیا جس سے مریض رل گئے ،مظاہرین کا کہناتھا کہ حکومت ہسپتالوں سے متعلق فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔