بل گیٹس کی وہ ایک عادت جس نے اسے دنیا کا امیر ترین آدمی بنا دیا
لاہور (ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دنیا کے امیر ترین 1200 افراد میں ایک عادت مشترک پائی گئی،اور اسی عادت کو اپنانا بل گیٹس کیلئے سود مند ثابت ہوا۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
بل گیٹس برسوں سے دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز پر قابض ہیں اور زندگی میں ان کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ مطالعہ کی عادت ہے۔ بل گیٹس برسوں سے دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز پر قابض ہیں اور زندگی میں ان کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ مطالعہ کی عادت ہے۔ بل گیٹس کے والد ولیم ایچ گیٹس کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کا بیٹا بچپن سے ہی ہر قسم کی کتاب پڑھنے کا شوقین تھا، چاہے وہ انسائیکلوپیڈیا ہو، سائنس فکشن ہو یا کسی اور موضوع پر ہو۔
بل کے والد کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی کہ ان کا بچہ کتابوں کا کتنا شوقین ہے مگر وہ اتنا مطالعہ کرتا تھا کہ میں نے اور اس کی ماں نے ایک اصول وضع کر لیا کہ رات کے کھانے کی میز پر کوئی کتاب نہیں ہوگی ۔