گلیات کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، محکمہ جنگلات کا ایک اہلکار جاں بحق

گلیات کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، محکمہ جنگلات کا ایک اہلکار جاں بحق
گلیات کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، محکمہ جنگلات کا ایک اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایبٹ آباد کے جنگلات میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر ایک اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے گاؤں بشکولی دناءکے جنگل میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے دوران محکمہ جنگلات کا اہلکار عباسی جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ صدام، حبیب اور شان جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا ہے۔ دناءبشکولی کے جنگل میں فائر بریگیڈ کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے نا صرف قیمتی تناور درخت جل گئے ہیں بلکہ کے پی کے بلین ٹری پروگرام کے تحت لگائے جانے والے پودے بھی جل کر خاکستر ہو گئے ہیں، جنگل میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں