روہت شرما نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا

روہت شرما نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا

بنگلور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی بلے باز روہت شرما نے 35 گیندوں پر سنچری سکور کرکے ٹی 20کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا،یہ کارنامہ ہندوستانی بلے باز نے سری لنکا کےخلاف تین میچوں پر مشتمل دوسرے ٹی 20 میں انجام دیا۔

روہت شرما کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے بھی بنگلہ دیش کےخلاف رواں سال اکتوبر میں 35 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی،روہت شرما کے 118 رنز کی بدولت انڈیا نے مہمان ٹیم کےخلاف 261 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔ یہ ٹی 20 کرکٹ میں تیسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

جواب میں سری لنکا نے مزاحمت تو کی تاہم پوری ٹیم 18ویں اوور میں 172 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی اور اس طرح انڈین ٹیم یہ میچ 88 رنز سے جیت گئی،بھارت کو تین میچ کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...