عمران خان کے بیٹے لندن روانگی کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے

عمران خان کے بیٹے لندن روانگی کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے بیٹوں کے ساتھ اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے،سلیمان اور قاسم ایک ہفتہ پاکستان گزارنے کے بعد لندن روانہ ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے صاحبزادے چھٹیاں گزارنے کیلئے ایک ہفتے کیلئے پاکستان آئے تھے،جس کی وجہ سے عمران خان نے اپنی سیاسی سرگرمیاں ترک کر رکھی تھیں،سلیمان اور قاسم کی لندن روانگی کے ساتھ ہی تحریک انصاف کی سرگرمیاں شروع ہو گئیں اور چیئرمین پی ٹی آئی نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کررکھا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...