لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی سی سی یو وارڈ میں جاگھسی‘ خاتون سکیورٹی گارڈ ہلاک‘ نرس زخمی

لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی سی سی یو وارڈ میں جاگھسی‘ خاتون سکیورٹی گارڈ ہلاک‘ نرس ...
 لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی سی سی یو وارڈ میں جاگھسی‘ خاتون سکیورٹی گارڈ ہلاک‘ نرس زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی بے قابو ہوکر سی سی یو وارڈ میں گھس گئی جس سے لیڈی سکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ ایک نرس زخمی ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ چلڈرن کمپلیکس کی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر عائشہ ابراہیم گاڑی میں سوار ہوکر جانے لگیں تو بریک کی بجائے ریس پر پاﺅں آگیا جس سے گاڑی بے قابو ہوکر سی سی یو وارڈ میں گھس گئی جس کے نتیجہ میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی سکیورٹی گارڈ تراسین مسیح شدید زخمی ہوگئیں، فوری طبی امداد دینے کے بعد حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر لاہور ریفر کردیا گیا جو راستہ میں ہی دم توڑ گئی جبکہ شیشے لگنے سے ایک نرس شدید زخمی ہوگئی۔