جن کا شاہانہ احتساب ہو رہا ہے وہی رو رہے ہیں،جن کو جیلوں میں بھیجا رہا ہے وہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،شرجیل میمن

جن کا شاہانہ احتساب ہو رہا ہے وہی رو رہے ہیں،جن کو جیلوں میں بھیجا رہا ہے وہ ...
جن کا شاہانہ احتساب ہو رہا ہے وہی رو رہے ہیں،جن کو جیلوں میں بھیجا رہا ہے وہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،شرجیل میمن

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جن کو شاہانہ طریقہ سے لایا جا رہا ہے وہ مرضی سے لندن گھوم ہو رہے ہیں اور جن کا شاہانہ احتساب ہو رہا ہے وہی رو رہے ہیں،جن کو جیلوں میں بھیجا جا رہا ہے وہ پھر بھی عدلتوں میں پیش ہو رہے ہیں،احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ یہ ایک کھلاامتیازی سلوک ہے اس پر اعلیٰ عدالتوں کو نوٹس لینا چاہئے کہ صوبہ سندھ میں جس طرح انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں اور جس طرح سے باقی علاقوں میں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے،نیب کا دوہرامعیار درست نہیں ،اعلیٰ عدالتوں کو اس کا نوٹس لیناچاہئے ،سابق صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے وہ سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں ،ہم نوازشریف نہیں جو عدلیہ کیخلاف تحریک چلائیں گے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...