وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے باوجود کین کمشنر نے چینی برآمدگی کا این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے باوجود کین کمشنر نے چینی برآمدگی کا این او سی ...
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے باوجود کین کمشنر نے چینی برآمدگی کا این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمشنر نے چینی برآمد کرنے کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی پنجاب کے ترجمان نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر تیس نومبر سے کرشنگ شروع کر دی تھی لیکن لاہور کین کمشنر کے رویے کے باعث چینی برآمد کی شپمنٹ رک گئی ہے ، اسی وجہ سے کاشت کاروں کی ادیئگیاںِ بھی ممکن نہیں ہو سکتیں ،وزیر اعلی شہباز شریف فوری نوٹس لیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کین کمشنر شوگر ملز اور کسان دونوں کے دشمن بن گئے ہیں ، این او سی فوری جاری نہ ہوئے توچینی کی برآمدات مزید تاخیر کا شکار ہوں گی جس کے ذمہ دار کین کمشنر ہوں گے ۔

مزید : کسان پاکستان