بحرین کے بادشاہ پاکستان آرہے ہیں لیکن کیوں؟ جان کر پاکستانیوں کو ذرا بھی خوشی نہ ہوگی

بحرین کے بادشاہ پاکستان آرہے ہیں لیکن کیوں؟ جان کر پاکستانیوں کو ذرا بھی ...

اسلام آباد, منامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین کے بادشاہ شیخ حمدبن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سمیت دیگر حکام ایک مرتبہ پھر پاکستان میں تلور کا شکار کرنے آرہے ہیںاور اس ضمن میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق صرف ان لوگوں کو شکار کی اجازت ہوگی جن میں کے نام نوٹیفکیشن میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال بھی ان لوگوں کیلئے پرمٹ جاری کیاگیا تھاجن میں بحرین کے بادشاہ ، ان کے چچا، آرمڈ فورسز کے کمانڈر انچیف، وزیرداخلہ اور بادشاہ کے مشیربرائے دفاع شامل ہیں جوسیزن2017-18ءکے دوران تلور کا شکار کرسکیں گے ۔ وزارت خارجہ کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول نعیم اقبال قیمہ کی طرف سے جاری ہونیوالا نوٹیفکیشن پاکستان میں بحرین کے سفارتخانے بھجوادیاگیا تاکہ بادشاہ اور ان کے ساتھیوں تک پہنچ سکے ۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے متعلقہ صوبائی حکومت کو بھی ضلع جامشورو کی تحصیل تھانوبلا خان ، کوٹری ، منجھند اور سہون میںشکارگاہ کی الاٹمنٹ کے بارے میں آگاہ کردیاگیا۔ صوبائی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ضمن میں ضروری پرمٹ جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بادشاہ کے انکل شیخ ابراہیم بن حماد بن عبداللہ الخلیفہ کو ضلع سجاول کی تحصیل شاہ بندر، آرمڈ فورسز کے چیف شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کو ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل توئیسر، مشیر شیخ عبداللہ کو سجاول کی تحصیل جاتی، وزیرداخلہ کو ضلع جعفرآباد، بحرینی شاہی خاندان کے شیخ محمد بن حماد الخلیفہ کو ملیر کینٹ سمیت ضلع ملیر الاٹ کیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک شکاری10دن کے وقفے میں100تلور مارسکتا ہے لیکن عمومی طورپر اس کی خلاف ورزی ہوتی ہے ۔

مزید : قومی /ماحولیات /عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...