مخالفین کا چیلنج قبول نہیں،سینٹ کیلئے ایک قوم کو دوسری کا دشمن نہیں بناﺅں گا،مصطفی کمال

مخالفین کا چیلنج قبول نہیں،سینٹ کیلئے ایک قوم کو دوسری کا دشمن نہیں بناﺅں ...
مخالفین کا چیلنج قبول نہیں،سینٹ کیلئے ایک قوم کو دوسری کا دشمن نہیں بناﺅں گا،مصطفی کمال

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میں سیٹ کا خواہشمند نہیں ہوں اورسیٹ کیلئے ایک قوم کو دوسری کا دشمن نہیں بناؤں گا،سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہناتھا کہ وہ رنگ،نسل اورزبان کی بنیاد پردشمنی نہیں چاہتے،مخالفین کا چیلنج قبول نہیں، ایک بھائی کو دوسرے سے نہیں لڑاؤں گا،میں کام کوئی ایم این اے یا سینٹر بننے نہیں کر رہا وہ توپہلے بھی تھا،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10 سال میں تعلیم پرایک ہزار ارب روپے خرچ کئے ،پھر بھی 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہرہیں،سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ ریاستیں اپنے لوگوں کی تعلیم ذمہ داری لیتی ہیں ،سکولوں میں چاردیواری اور صاف پانی تک مہیا نہیں،انہوں نے کہا کہ مسائل ہونا کوئی مسئلہ نہیں اسے حل نہ کرنا اصل مسئلہ ہے، سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ سی پیک بچوں کو کھا جائے گا،سی پیک گیم چینجر منصوبہ نہیں بلکہ اندر سے کھا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ انسانوں کا مارنے کا نام جہاد نہیں انہیں بچانے کا نام جہاد ہے 

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی