ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر صرف ایک پاکستانی کو فالو کرتے ہیں، یہ کون ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر صرف ایک پاکستانی کو فالو کرتے ہیں، یہ کون ہے؟ جواب ...
ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر صرف ایک پاکستانی کو فالو کرتے ہیں، یہ کون ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے کرکٹ سپر سٹار جنہوں نے حال ہی میں اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کی ہے، ان اداکاروں میں شامل ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اکاﺅنٹس بنا رکھے ہیں ۔ ان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ صرف 82 لوگوں کو فالو کرتے ہیں جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کون ہے؟۔

اس سے پہلے کہ کہانی میں حد سے زیادہ سسپنس پیدا ہوجائے ہم آپ کو بتادیتے ہیں کہ وہ اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر جس پاکستانی کو فالو کرتے ہیں اس کانام عاصم اظہر ہے۔ یہ وہی نوجوان ہے جس نے کوک سٹوڈیو میں گانا گا کر شہرت حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر 3 لاکھ 79 ہزار لوگ انہیں فالو کرتے ہیں جبکہ ویرات کوہلی کو اسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک کروڑ 80 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔ حیران کن طور پر عاصم اظہر اپنے اکاﺅنٹ پر صرف 78 لوگوں کو فالو کرتے ہیں جن میں ویرات کوہلی بھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل /تفریح