جواری اور سٹہ باز کون ؟ ہاتھوں کی وہ حیران کن لکیر جس کی مددسے بڑے بڑے مجرموں کو پکڑا جاسکتا ہے

جواری اور سٹہ باز کون ؟ ہاتھوں کی وہ حیران کن لکیر جس کی مددسے بڑے بڑے مجرموں ...
جواری اور سٹہ باز کون ؟ ہاتھوں کی وہ حیران کن لکیر جس کی مددسے بڑے بڑے مجرموں کو پکڑا جاسکتا ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( نظام الدولہ)شمسی لکیر کسی بھی انسان کی کامیابیوں کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کی مدد سے آپ کسی بھی جواری اور سٹہ باز کو پکڑ بھی سکتے ہیں۔اگر قانون کے رکھوالے تفتیش کے دوران کسی ماہر پامسٹ کی مدد حاصل کرلیں تو تفتیش کے دوران وہ کسی انسان کے سٹہ باز اور جواری ہونے کی جبلت کی تصدیق کرسکتے ہیں۔تاہم کسی عام انسان کو ایسا ہرگز نہیں کرناچاہئے کہ کسی فرد میں ایسی علامت دیکھتے ہوئے اسے پکڑ لیا جائے جو یہ کام عملاً نہ کررہاہو ۔اس میں یہ جبلت تو ہوسکتی ہے لیکن تربیت اور کئی اور وجوہات کی وجہ سے وہ یہ کام کرنے کی جرات نہیں کرتا ہوگا۔واضح رہے کہ کسی جواری یا سٹہ باز کی شمسی لکیراس وقت کام دکھاتی ہے جب اس کے ہاتھ پر تیسری انگلی دوسری انگلی کے برابر ہو اور شمسی لکیر تیسری انگلی تک پہنچ جائے۔ایسا فرد جواری طبع کا مالک ہو تاہے۔ وہ زندگی کے ہر شعبہ میں جوا کھیلے گا ،وہ کیا کرسکتا ہے مثلاً

۱۔وہ اپنی ذہانت کو داو پر لگا دے گا۔

۲۔ وہ اپنی دولت سے سٹہ کرے گا ۔

۳۔ وہ زندگی میں آنے والے مواقع کو داو پر لگا دے گا۔

۴۔ وہ احتیاط اور محتاط زندگی کا قائل نہ ہو گا۔

۵۔ دولت ، حشمت، مقام، رتبہ اس کی نظروں میں کوئی وقعت نہ رکھے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم