جنیوا اور لندن کے بعد نیویارک میں بھی پاکستان مخالف پوسٹرز لگ گئے

جنیوا اور لندن کے بعد نیویارک میں بھی پاکستان مخالف پوسٹرز لگ گئے
جنیوا اور لندن کے بعد نیویارک میں بھی پاکستان مخالف پوسٹرز لگ گئے

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سازش کے تحت جنیوا اور لندن میں پاکستان مخالف بینرز لگوائے گئے جو پاکستان کے احتجاج کے بعد اتروالیے گئے لیکن اب ایسے ہی متنازع اشتہارات نیویارک میں بھی پیلی ٹیکسیوں پر لگادیئے گئے ۔

لائیو نشریات ، میچ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیویارک میں 100سے زائد ٹیکسیوں پر یہ اشتہار لگائے گئے جن پر لکھاتھا کہ ” پاکستان کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آزاد بلوچستان“۔بھارت کی طرف سے بلوچ علیحدگی پسندوں کیساتھ مل کر ریاست مخالف سرگرمیوں کی یہ تازہ مثال ہے ، ایسی سرگرمیوں کی پاکستان بھرپور مذمت کرتاہے اور اس سے پہلے برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ سے احتجاج بھی کرچکا ہے جبکہ دفتر خارجہ نے پاکستان مخالف اشتہاری مہم کو ملکی سلامتی اور خودمختاری پر براہ راست حملہ قراردیاہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...